11 دسمبر 2013 - 20:30
ڈاکٹر لاریجانی: ایران علاقے میں بڑی میزائيلی طاقت

اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے کہا ہے کہ ایران علاقے میں بڑی میزائيلی طاقت ہے۔

ابنا: ڈاکٹر علی لاریجانی نے آج ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کی میزائيلی طاقت ملک کے دفاع کا اہم وسیلہ ہے اور ہمیں اسے خفیہ رکھنے کی کوئي ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے ایران کی موجودہ صورتحال اور ایٹمی شعبے میں ترقی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک حالات سے آگاہ ہوچکے ہیں اور جانتے ہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے بغیر علاقے میں کوئي کام نہیں کرسکتے۔ ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ اسلامی انقلاب نے قوموں پر گہرے اثرات چھوڑے ہیں اور حزب اللہ لبنان نے اسلامی انقلاب ہی کےسہارے صہیونی دشمن کو شکست دی ہے۔ادھر سپاہ پاسداران کے سربراہ نے کہا ہے کہ میزائیلی طاقت ایران کی ڈیٹرینٹ طاقت ہے۔ جنرل محمد علی جعفری نے آج تہران میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ سپاہ پاسداران اپنے اسٹراٹیجیک ہتھیار اس طرح سے رکھتی ہے کہ دشمن ان کی جگہ کا پتہ نہیں لگا سکتا اور ہزاروں بموں اور میزائیلوں سے انہیں نابود نہیں کرسکتا۔ محمد علی جعفری نے کہا کہ بعض لوگ ہوسکتے ہیں کہ دفاعی سکیورٹی کا الگ تصور رکھتے ہوں لیکن ایران کی دفاعی توانائياں بہت زیادہ ہیں اور ہم کلاسیکل اصولوں کے مطابق اپنے ہتھیاروں کی نگہداشت نہیں کرتے ہیں بلکہ ہمارا طریقہ حزب اللہ لبنان کے طریقے سے ملتا جلتا ہے جو اس نے صہیونی ریاست کی جارحیت کے خلاف اپنا رکھا ہے۔ جنرل محمد علی جعفری نے کہا کہ ایران کے ڈرون طیارے چوبیس گھنٹوں تک اونچائيوں پر پرواز کرسکتے ہیں اور انہیں جدید ترین ہتھیاروں سے بھی لیس کردیا گيا ہے۔

.......

/169